صفحة خطأ ):
الصفحة التي تبحث/ي عنها غير موجودة

يمكنك محاولة كتابة كلمة البحث مضبوطه أو الضغط على الزر التالي للعودة للرئيسية

الرئيسية

Monday, April 15, 2019

پیرس کے 800 سال قدیم نوٹر ڈیم چرچ میں آتشزدگی

فرانس: پیرس کے 800 سال قدیم نوٹر ڈیم چرچ میں خوفناک آتشزدگی سے عمارت مکمل تباہ ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے شہر پیرس کے 800 سال قدیم نوٹر ڈیم چرچ میں خوفناک آتشزدگی کے باعث عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ آتشزدگی کی وجہ سے گرجا گھر کی چھت اور مخروطی چوٹی گر گئی ہے۔ آتشزدگی کا منظر وہاں کے مکینوں اور سیاحوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ چرچ میں سالانہ مرمت و آرائش کا کام جاری تھا کہ اچانک آگ لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم آگ کا سبب معلوم نہ ہو سکا، دوسری جانب فرانسی صدر نے نوٹر ڈیم کلیسا کی تعمیر نو کا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ نوٹر ڈیم چرچ کی تعمیر 1160 میں شروع اور 1260 میں مکمل ہوئی، اس کی تعمیر میں 550 ٹن لکڑی اور 250 ٹن سیسہ استعمال کیا گیا۔ تاریخی نوٹر ڈیم کلیسا کی بلندی 305 فٹ ہے جب کہ نوٹر ڈیم کلیسا کا مخروطہ 1850 میں گرا کر نیا بنایا گیا تھا۔

The post پیرس کے 800 سال قدیم نوٹر ڈیم چرچ میں آتشزدگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2UkiBa3
via IFTTT

No comments:

Copyright © 2019 Urdu Blogg - All Rights Reserved.