صفحة خطأ ):
الصفحة التي تبحث/ي عنها غير موجودة

يمكنك محاولة كتابة كلمة البحث مضبوطه أو الضغط على الزر التالي للعودة للرئيسية

الرئيسية

Tuesday, April 16, 2019

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے کوشادی ہالزگرانے سے روک دیا



 اسلام آباد: ہائی کورٹ نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کوشادی ہالز گرانے سے روکتے ہوئے حکم امتناع جاری کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں شادی ہالز گرانے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی تو شادی ہال مالکان نے موقف اختیار کیا کہ وہ شادی ہالزریگولر کرانے کو تیار ہیں، لیکن بھاری فیسیں خلاف قانون ہیں، جبکہ سی ڈی اے کو دیہی علاقوں میں قائم شادی ہالز سے فیسوں کی وصولی کا اختیار بھی حاصل نہیں۔
عدالت نے شادی ہالز اور مارکیز مالکان کی درخواست پرحکم امتناع جاری کرتے ہوئے سی ڈی اے کوشادی ہالزگرانے سے روک دیا۔
عدالت نے سی ڈی اے سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرتے ہوئے شادی ہالزاورمارکیز کے متعلقہ تمام کیسزکو اکٹھا کرنے کی ہدایت کردی۔

No comments:

Copyright © 2019 Urdu Blogg - All Rights Reserved.