صفحة خطأ ):
الصفحة التي تبحث/ي عنها غير موجودة

يمكنك محاولة كتابة كلمة البحث مضبوطه أو الضغط على الزر التالي للعودة للرئيسية

الرئيسية

Monday, April 15, 2019

ورلڈکپ کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ مکمل

 لاہور: 

ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت کے امیدوار ممکنہ 23کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں مکمل ہوگئے۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونے والے فٹنس ٹیسٹ میں محمد رضوان سب کو پیچھے چھوڑ گئے، شان مسعود اور حسن علی دوسرے نمبر پر رہے،کپتان سرفراز اور محمد عامر کے بعد شعیب ملک، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، فہیم اشرف، عثمان شنواری اور دیگر بھی کامیاب ہوگئے،عماد وسیم، محمد حسنین، عابد علی اور یاسر شاہ مطلوبہ معیار سے پیچھے رہ گئے۔

سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق اوردیگر ارکان نے بھی کھلاڑیوں کی کارکردگی پر نظر رکھی، ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان جمعرات کو کیا جائے گا۔

گرین شرٹس 23اپریل کو انگلینڈ روانہ ہوں گے، میگا ایونٹ سے قبل میزبان ٹیم کے ساتھ ایک ٹی ٹوئنٹی اور 5 ون ڈے میچز کی سیریز بھی شیڈول کی گئی جس کے دوران سرفراز احمد کو 2اضافی کھلاڑیوں کی خدمات بھی میسر ہوں گی۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ کا آغاز 30 مئی کو انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے میچ کے ساتھ ہوگا جب کہ اگلے روز پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف میدان میں اترے گی۔

The post ورلڈکپ کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ مکمل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2v6qLZz
via IFTTT

No comments:

Copyright © 2019 Urdu Blogg - All Rights Reserved.