کراچی: سندھ بار کونسل نے ماڈل کورٹ میں پیش ہونے والے وکیل کا لائسنس معطل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ بار کونسل نے ماڈل کورٹ میں پیش ہونے والے وکیل سمیع میمن ایڈووکیٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئےاس کا لائسنس معطل کردیا، ایڈووکیٹ سمیع میمن نے پاکستان بار کونسل کے فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ماڈل کورٹ شرقی میں ملزم کی پیروی کی تھی جس پر کراچی بار ایسوسی ایشن نےمذکورہ وکیل کے خلاف سندھ بار سے شکایت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: وکلا نے زبردستی ماڈل کورٹس میں کام بند کروا دیا
یاد رہے کہ ملک بھر میں ماڈل کورٹس کے کامیاب تجربے کے بعد ماڈل کورٹس کی تعداد 116 سے بڑھا کر 232 کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور ان مزید ماڈل کورٹس کیلیے ججز کے نام بھی مانگ لیے گئے ہیں، اس فیصلے سے اب ملک بھر کے ہر ضلع میں 2،2 ماڈل کورٹس بن جائیں گی، ایک ماڈل کورٹس فوجداری اور دوسری ماڈل کورٹس سول کہلائے گی۔
اسے بھی پڑھیں: ملک بھر میں ماڈل کورٹس کی تعداد 116 سے بڑھا کر 232 کرنے کا فیصلہ
ماڈل کورٹس پر وکلا ء نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے جب کہ بار ایسوسی ایشنز نے ماڈل کورٹس کا بائیکاٹ کررکھا ہے، اس سلسلے میں سپریم کورٹ بار نے ’سپریم کورٹ اسلام آباد رجسٹری میں‘ 25 اپریل کو ہڑتال کا اعلان بھی کیا ہے۔
The post ماڈل کورٹ میں پیش ہونے والے وکیل کا لائسنس معطل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2PfUIQ2
via IFTTT
No comments: