صفحة خطأ ):
الصفحة التي تبحث/ي عنها غير موجودة

يمكنك محاولة كتابة كلمة البحث مضبوطه أو الضغط على الزر التالي للعودة للرئيسية

الرئيسية

Monday, April 15, 2019

فیصل آباد میں رنگارنگ فیشن شو کے انعقادنےشائقین کے دل جیت لیے

موسم گرما کی مناسبت سے تیار کردہ دیدہ زیب عروسی ملبوسات کی نئی ورائٹی متعارف کرانے کے لیے رنگا رنگ فیشن شو ہوا جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈیزائنرز نے اپنے ملبوسات پیش کیے۔

فیشن شو میں ڈیزائنرز نیلوفر شاہد، عائشہ خرم اور شیریں حسن سمیت دیگر کی کلیکشن پیش کی گئی۔ فیصل آباد میں ہونے والے فیشن شو میں سپر ماڈلز ریمپ پر کیٹ واک کرتی نظر آئیں اور عروسی ملبوسات کے ساتھ جیولری کے یونیک ڈیزائنز بھی متعارف کرائے گئے۔

ہلکے اور شوخ رنگوں میں پیراہن کو جہاں شرکا نے پسند کیا وہیں ڈیزائنرز بھی ایک دوسرے کے کام کو سراہتے رہے۔ اس موقع پر ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیزائنر نیلوفر شاہد کا کہنا تھا کہ فیشن کے رنگ موسم کی مناسبت سے ہی بھلے لگتے ہیں۔

جہاں تک بات فیشن ورلڈ کی ہے تو پاکستان فیشن کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور آنیوالے چند برسوں میں پاکستان فیشن کی دنیا میں اپنی ایک مختلف شناخت قائم کرلے گا۔

The post فیصل آباد میں رنگارنگ فیشن شو کے انعقادنےشائقین کے دل جیت لیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2IliTfr
via IFTTT

No comments:

Copyright © 2019 Urdu Blogg - All Rights Reserved.