لاہور: قبرستانوں میں اب میتیں بھی محفوظ نہ رہیں، لاہور میں ایک ملزم نے قبر سے نومولود بچے کی لاش نکال کر بھیک مانگنا شروع کردی جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں زندہ تو کیا اب مُردوں کا تحفظ بھی خطرے میں پڑگیا، بادامی باغ پولیس نے قبر کھود کر نومولود کی میت نکالنے والے ایک بھکاری کو گرفتار کیا جو میت تھامے ایک چوک میں بھیک مانگ رہا تھا، ملزم کو شک کی بناء پر چیک کیا تو کہانی کچھ اور ہی نکلی۔
میت شہری شجاع الرحمٰن کے نومولود بیٹے کی تھی، شجاع الرحمان کے ہاں 7 سال بعد بیٹا پیدا ہوا تھا جو چند گھنٹوں بعد ہی انتقال کر گیا، بچے کی تدفین کی ریکی کرتے ہوئے ملزم نے موقع ملتے ہی قبر کھود ڈالی اور میت نکال کر بھیک مانگنا شروع کر دی۔
پولیس نے نومولود کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ بچے کی میت ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

بچے کے والد شجاع الرحمان کی تصویر جس کے ہاں 7 سال بعد بیٹا پیدا ہوا اور چند گھنٹے بعد انتقال کر گیا
The post لاہور میں قبر سے بچے کی میت نکال کر بھیک مانگنے والا ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2UoT2EQ
via IFTTT
No comments: