صفحة خطأ ):
الصفحة التي تبحث/ي عنها غير موجودة

يمكنك محاولة كتابة كلمة البحث مضبوطه أو الضغط على الزر التالي للعودة للرئيسية

الرئيسية

Tuesday, April 16, 2019

طوفان بادوباراں سے شدید نقصانات

کراچی سمیت سندھ میں گرد آلود ہواؤں، مٹی کے طوفان اور پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی، مختلف حادثات اور واقعات میں 12 افراد جاں بحق، درجنوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات تاحال موصول ہو رہی ہیں ۔

یہ وہ منظر نامہ ہے جو کسی المیے سے کم نہیں،انسانی جانوں کے ضیاع پر جتنا افسوس کیا جائے وہ کم ہے۔آندھی اور بارش سے کھڑی فصلوں اور باغات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، ہزاروں گھر بھی متاثر ہوئے،کئی علاقوں میں گھنٹوں تک بجلی غائب رہی جب کہ فون لائن اور انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہے۔

صوبہ بلوچستان میں شدید بارش کا سلسلہ پیرکو تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے جاری رہا، تیزہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارشوں کے بعد ندی، نالوں میں طغیانی آگئی، حادثات اور مکانات گرنے سے بچے سمیت 7 افراد جاں بحق ، 29 زخمی ہوگئے، حب میں پھسلن اورگردوغبار کے باعث 5 مسافر کوچیں الٹنے سے 3افراد جاں بحق جب کہ 25 زخمی ہوئے۔ بارش سے گندم اورچنے کی تیار  فصل تباہ، زمینداروں اور کاشتکاروں کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے ۔

یہ درست ہے کہ طوفان اور بارش کا شمار قدرتی آفات میں کیا جاتا ہے لیکن اس سے نمٹنے کے انتظامات کرنا بھی اداروں کی ذمے داری ہوتی ہے ۔ کراچی جیسے میگا سٹی میں مختلف مقامات پر چھتیں، دیواریں اور درخت گرنے سے اسکول کے معصوم بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے،طوفانی ہواؤں کے باعث کئی درخت جڑ سے اکھڑگئے توکہیں سائن بورڈ گرگئے، بجلی کے کھمبے گرنے سے تاریں ٹوٹ گئیں ۔

دنیا موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں ہے،ہمارا خطہ بھی اسی میں شامل ہے۔ترقی یافتہ قوموں نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے موثر پلاننگ کی ہے لیکن ہمارے ہاں حکومت اور عوام غفلت کی نیند سورہے ہیں، ماحولیات پر وطن عزیز میں آگاہی نہ ہونے کے برابر ہے۔ حرف آخر، جو بھی جانی ومالی نقصانات ہوئے ہیں،ان کا ازالہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مل کرنا چاہیے ۔

The post طوفان بادوباراں سے شدید نقصانات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2UHjwq7
via IFTTT

No comments:

Copyright © 2019 Urdu Blogg - All Rights Reserved.