صفحة خطأ ):
الصفحة التي تبحث/ي عنها غير موجودة

يمكنك محاولة كتابة كلمة البحث مضبوطه أو الضغط على الزر التالي للعودة للرئيسية

الرئيسية

Tuesday, April 16, 2019

غلط انجیکشن سے متاثرہ بچی کے اہلخانہ کا دارالصحت اسپتال کے خلاف شدید احتجاج



 کراچی: غلط انجیکشن لگنے سے متاثر ہونے والی نشوا کے اہلخانہ و دیگر متاثرین دارالصحت اسپتال کے سامنے سراپا احتجاج ہوگئے اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں قائم  دارالصحت اسپتال کے باہر نشوا کے حق میں احتجاج کیا گیا،  جس میں اہلخانہ، سماجی کارکنوں جبران ناصر اور اسپتال سے ماضی میں متاثر ہونے والے دیگر افراد بھی شریک ہوئے، مظاہرین نے پوسٹرز  اٹھائے رکھے تھے جس پر دارالموت بند کرو، زندہ آؤ مردہ جاؤ، نشوا کو انصاف دو کے نعرے درج تھے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نشوا کے والد قیصر علی کا کہنا تھا کہ نشوہ کی صحت بدستور خراب ہے ڈاکٹرز کوشش کررہے ہیں کہ جلد صحتیاب ہوجائے، ہمارے چار مطالبات ہیں اسپتال انتظامیہ اگلے چوبیس گھنٹے میں واقعے کی مکمل تحقیقاتی رپورٹ سامنے لائے، سندھ حکومت تمام ایسے اسپتال جو غیر رجسٹرڈ اور  جعلی لائسنس والے ہیں ان پر جوڈیشل انکوئری کرائے،  ایف آئی آر میں ہم نے انتظامیہ کو نامزد کیا ہے لیکن قانون کے ہاتھ اب تک صرف غریب نچلے عملے تک ہی پہنچے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ اعلیٰ انتظامیہ کے لوگوں کو بھی ذمہ دار قرار دیا جائے اور تمام افسران بالا کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے۔
جبران ناصر کا کہنا تھا کہ دارالصحت اسپتال کا اس طرح زندگیوں سے کھیلنا سوالیہ نشان ہے، یہ ادارے سیاسی اثر و رسوخ کے باعث چلائے جارہے ہیں، ایف آئی آر میں نامزد ہونے کے باوجود اعلی حکام گرفتار نہیں ہوئے، انتظامیہ غیر تربیت یافتہ عملے کو رکھ کر پیسے بچا رہی تھی۔

No comments:

Copyright © 2019 Urdu Blogg - All Rights Reserved.