صفحة خطأ ):
الصفحة التي تبحث/ي عنها غير موجودة

يمكنك محاولة كتابة كلمة البحث مضبوطه أو الضغط على الزر التالي للعودة للرئيسية

الرئيسية

Tuesday, April 16, 2019

غیر قانونی اثاثہ جات کیس؛ نیب نے حنا ربانی اور والد کو کل طلب کرلیا

ملتان: قومی احتساب بیورو (نیب) نے حنا ربانی اور ان کے والد کو کل طلب کرلیا۔

نیب کی جانب سے سابق وزیر خارجہ حنا ربانی اور ان کے خاندان کے خلاف غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزام میں انکوائری جاری ہے۔ محکمہ ریونیو کوٹ ادو نے کھر خاندان کی جائیدادوں کی تفصیلات نیب حکام کو پیش کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیب کی طلبی پر حنا ربانی کھر اور ان کے والد نور ربانی کھر کل تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے۔ نیب ٹیم ان سے اثاثوں اور ذرائع آمدن سے متعلق پوچھ گچھ کرے گی۔

حنا ربانی کھر اور ان کے والد کو دوسری بار طلب کیا گیا ہے۔ ان پر غیر قانونی اثاثے بنانے، دھوکہ دہی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی عوامی شکایات ہیں۔ محکمہ ریونیو نے کھر خاندان کی جائیدادوں کی تفصیلات نیب کو دے دیں۔

The post غیر قانونی اثاثہ جات کیس؛ نیب نے حنا ربانی اور والد کو کل طلب کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2DbFYgf
via IFTTT

No comments:

Copyright © 2019 Urdu Blogg - All Rights Reserved.