صفحة خطأ ):
الصفحة التي تبحث/ي عنها غير موجودة

يمكنك محاولة كتابة كلمة البحث مضبوطه أو الضغط على الزر التالي للعودة للرئيسية

الرئيسية

Tuesday, April 16, 2019

وزیراعظم جب جھوٹا اور نااہل ہو تو ایسی ہی صورتحال ہوتی ہے، مریم اورنگزیب

 اسلام آباد:  ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم جب جھوٹا اور نااہل ہو تو ایسی ہی صورتحال ہوتی ہے تاہم جھوٹوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نااہل اور نالائق ہے، حکومت کے پاس اپنی کارکردگی بتانے کے لیے کچھ نہیں، پی ٹی آئی کا طریقہ واردات مختلف ہے، دوسروں کو چور اور ڈاکو کہنا ان کا طریقہ واردات ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پچھلے 9 ماہ میں گیس 141 فیصد پہلے ہی مہنگی ہوچکی ہے تاہم اب مزید قیمتوں میں 80 فیصد اضافہ ہونے والا ہے، جھوٹی حکومت عوام کو آئی ایم ایف کی شرائط بتائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اب کنٹینر پر نہیں بلکہ وزیراعظم کی کرسی پر ہیں تاہم وزیراعظم لاڈلے ہیں اور لاڈلے سے سوال نہیں ہوسکتا۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ فواد چوہدری سیاسی خانہ بدوش اور کرائے کے وزیر ہیں جب کہ انہوں نے شاہد خاقان عباسی پر جھوٹے الزامات لگائے، وزیراعظم جب جھوٹا اور نااہل ہو تو ایسی ہی صورتحال ہوتی ہے تاہم جھوٹوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔

The post وزیراعظم جب جھوٹا اور نااہل ہو تو ایسی ہی صورتحال ہوتی ہے، مریم اورنگزیب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2PfPuE3
via IFTTT

No comments:

Copyright © 2019 Urdu Blogg - All Rights Reserved.